کراچی(آن لائن) پاکستان اور بھارت کے1965ء جنگ کے قومی ہیروایئرمارشل (ر)عظیم داد پوتا کراچی میں ا نتقال کرگئے ہیں۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق انتقال کرنے والے ایئرمارشل عظیم داد پوتا کی عمر84برس تھی اور انہوں نے16دسمبر1955کو پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار
کی تھی۔ سربراہ پاک فضائیہ ایئرمارشل سہیل امان نے عظیم داد پوتا کی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی وفات سے گہرا صدمہ ہوا ،عظیم داد پوتا ایک ٹاپ گن،امتیازی سکالر اور ایک محب وطن پاکستانی تھے،عظیم داد پوتا دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے مشعل راہ تھے۔