اسلام آباد(نیوزڈیسک)راحیل شریف کی تقرری،اسلامی فوجی اتحاد،ایران نے پاکستان کو واضح پیغام دیدیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان میں متعین ایرانی سفری مہدی ہنردوست نے جنرل (ر) راحیل شریف کو اسلامی ممالک کی اتحادی فوج کا سربراہ بنانے کے حوالے سے این او سی جاری ہونے پر تشویش کا اظہار کیاہے اور پاکستان کو اس بارے میں آگاہ کردیا ہے ، نجی ٹی وی
کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے سابق آرمی چیف کو این او سی جاری ہونے پر تشویش ہے۔ ایران کسی فوجی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گا،ایران نے پاکستان کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے۔ ایران کسی فوجی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گا۔ انہوں نے پاکستان کے یمن کے معاملے پر موقف کی تعریف کی اور مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔