لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی اپنے والد کی صحت کے حوالے سے اڑنے والی افواہوں کی تصدیق کردی ہے،ٹوئیٹر پر پیغام جار ی پیغام میں انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم کے گردے میں پتھری ہے انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں کسی آپریشن کی ضرورت نہیں ہے تاہم انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ وزیراعظم کا علاج پاکستان میں ہی ہوگا یا پھر
انہیں بیرون ملک لے جایاجائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو آج پیٹ میں درد ہوا جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا ، وہاں ان کا سی ٹی اسکین بھی کیا گیا۔وزیر اعظم کا سی ٹی اسکین گلبرگ میں موجود ایک نجی اسپتال میں کیا گیا۔ وزیر اعظم کو ہسپتال کے جایا گیا تو ان کے ساتھ سیکیورٹی کی ایک گاڑی تھی۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے بائیں طرف کے گردے میں پتھری ہے ، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم علاج کیلئے جلد ہی بیرون ملک چلے جائیں گے جس کے لئے ان کی روانگی کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ،واضح رہے کہ نجی ٹی وی وزیر اعظم نواز شریف نے آج (ہفتہ کی) صبح لاہور کے علاقے گلبر گ میں ایم ایم عالم روڈ پر موجود ایک نجی ہسپتال میں اپنا چیک اپ کرایا تھا جس پر ڈاکٹرز نے انہیں سی ٹی سکین کی تجویز دی تھی۔ وزیر اعظم نواز شریف کا سی ٹی سکین کرنے کے بعد انہیں گھر رخصت کردیا گیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سیاسی وجوہات کی بنا پر وزیر اعظم کا سی ٹی سکین فرضی نام سے کیاگیا ہے۔ وزیر اعظم کا سی ٹی سکین آج دوپہر 11 بج کر 10 منٹ پر ہوا ہے ، جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کے بائیں طرف کے گردے میں پتھری ہے۔