لاہور(آئی این پی) لاہور کے شہری مہر اکرم کو داعش کی طرف سے خط موصول، خط میں شہری سے پوچھا گیا ہے کہ اس نے امیر کبیر ہونے کے باوجود اب تک کتنے فلاحی کام کیے ہیں؟ لوگ بھوکے مر رہے ہیں اور اس کے پاس نوٹ رکھنے کی جگہ نہیں۔تفصیلات کے
مطابق بھگت پورہ کے رہائشی شہری مہر اکرم کو سیکٹر کمانڈر داعش انٹرنیشنل کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے لفافے پر باب خیبر کی ٹکٹ چسپاں کی گئی ہے خط کے متن میں شہری کو کہا گیا ہے کہ وہ ایک امیر آدمی ہے جبکہ انہیں اس کی سب آمدنی کا علم ہے، اس کے پاس کتنے کارخانے اور فیکٹریاں ہیں، وہ سب جانتے ہیں خط میں مہر اکرم سے پوچھا گیاکہ انہیں بتایا جائے کہ اس نے امیر ہونے کے باوجود اب تک کتنے فلاحی کام کیے،غریب بھوکے مر رہے ہیں اورتمہارے پاس نوٹ رکھنے کی جگہ نہیں خط کے ذریعے شہری کو کہا گیا ہے کہ وہ اس خط کا کسی شخص سے بھی ذکر نہ کرے ورنہ وہ گھرکو بم سے اڑادیں گے جبکہ اگلے خط کا انتظار کرے ملزمان نے اپنے بارے میں بتایا ہے کہ خودکش حملہ کرنا یا اغوا کرنا ان کے لیے کوئی مسئلہ نہیں اانہوں نے شہری سے اس خط کے ذریعے فی الحال بھتے کا مطالبہ نہیں کیاقانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس نے معاملے پر تحقیقات شروع کردی ہیں، ڈاک دینے والے دن کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی گئی ہے جس کے مطابق ایک موٹر سائیکل سوار شخص محمد اکرم کے گھرمیں ڈاک پھینک کر جاتا ہے۔