لاہور(آئی این پی) لاہور ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے کی کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزوں پر مسقط سے لاہور پہنچنے والے 2 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ امیگریشن حکام کے مطابق شاہین ائیرکی پرواز 769 کے ذریعے مسقط سے لاہور پہنچنے والے مسافر محمد شہباز
اور فرخ اقبال نے غلط بیانی کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ویزے گم ہو گئے ہیں، جب ان سے دیسی طریقے سے تفتیش کی تو دونوں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے جعلی ویزے مسقط میں ایجنٹوں سے بنوائے اعتراف جرم کے بعد امیگریشن حکام نے دونوں کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا۔