منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی میں شمولیت کی کوششیں بھاری پڑ گئیں، وزیراعظم نوازشریف نے اہم لیگی رہنما کو عہدے سے ہٹا دیا

datetime 1  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/کراچی(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت نے مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر محمد اسماعیل راہو کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی کوششوں کے بعد عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ صدر ڈسٹرکٹ بار لاڑکانہ بابوسرفراز جتوئی ایڈووکیٹ کو مسلم لیگ (ن) سندھ کا نیا صدر مقرر کردیا ہے جبکہ شاہ محمد شاہ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر مقرر کئے گئے ۔ ہفتہ کو ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر ووزیراعظم نوازشریف نے مسلم لیگ (ن) سندھ کے

صدر محمد اسماعیل راہو کو ان کے عہدے سے ہٹادیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سید غوث علی شاہ نے جب عہدہ چھوڑا تھا تو اس کے بعد محمد اسماعیل راہو کو (ن) لیگ سندھ کا صدر مقرر کیا گیا تھا تاہم حالیہ دنوں میں وہ پیپلزپارٹی کی اہم شخصیات سے ملاقاتوں اور پی پی پی میں شمولیت کی کوششوں میں پکڑے گئے ۔ ذرائع کے مطابق اسماعیل راہو پیپلزپارٹی سے رابطوں میں تھے اور وہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر چکے تھے ۔ وہ اس پہلے پیپلزپارٹی کی چند اہم شخصیات سے ملاقاتیں کر چکے ہیں جبکہ ان کی پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقاتوں کی بھی کوششیں ہو رہی ہیں ۔اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے پتہ لگایا تو ان کے رابطے ثابت ہوئے جس پر راہو کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔ ان کی جگہ صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد نوازشریف نے سرفراز خان جتوئی کو مسلم لیگ (ن) سندھ کا نیا صوبائی صدر مقررکردیا ہے۔ وہ ڈسٹرکٹ بار لاڑکانہ کے صدر بھی ہیں ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے اسماعیل راہو کو عہدے سے ہٹائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف نے نئے عہدیداروں کی منظوری دے دی ہے ۔ آصف کرمانی نے کہا کہ شاہ محمد شاہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مرکزی نائب صدر مقررکیا گیا ہے ۔ بعض ذرائع کے مطابق اسماعیل راہو کو ان کی ذاتی درخواست پر سبکدوش کیا گیا ۔ وزیراعظم نے ان کی درخواست منظور کر لی تھی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…