لاہور(آئی این پی) لاہور میں خوفناک آگ نے بڑا کباڑہ کر دیا، انار کلی بازار میں 7 پلازوں کی درجنوں دکانیں تباہ ہوگئیں‘ لاکھوں کا سامان جل گیا، آگ پر 6 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔ گزشتہ شب انار کلی بازار کے ایک پلازے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سات پلازوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پلازوں میں بڑی تعداد میں شادی بیاہ کی ڈیکوریشن کا سامان
موجود تھا جو جل کر راکھ ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہواآگ سے متاثرہ دکانوں کے مالکان ریسکیو عملے پر برہم ہوگئے، پلازہ مالکان کا کہنا تھا کہ ریسیکو اور فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی نہیں کی، پلازہ مالکان نے ریسکیو عملے کے خلاف نعرے بازی بھی کی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے تمام پلازوں میں لگی آگ پر6 گھنٹے بعد قابو پا لیا، آگ بجھانے کے لیے فوم کا بھی استعمال کیا گیا۔