اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کا نتیجہ سامنے لے آئے ،ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جنرل قمر باجوہ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ پاکستان کی جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔عمران خان نے اسلام آباد میں بلین ٹری سونامی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے بلین ٹری پروجیکٹ سے پاکستان کیلئے مثال قائم کی ،
بلین ٹری منصوبے میں 83 فیصد کامیابی حاصل کرلی ، 80 کروڑ درخت لگا چکے ہیں ، رواں سال منصوبہ مکمل ہوجائیگا۔آرمی چیف سے ملاقات سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جنرل قمر باجوہ پاکستان کی جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ گزشتہ روز عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو ترقی پانے اور آرمی چیف مقرر ہونے پر مبارکباد دی، ملاقات کے دوران ملک کو درپیش متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔