کراچی(نیوزڈیسک)عذیر بلوچ کی دہشت کا ڈراپ سین،ایسا فیصلہ کرلیاگیا کہ اب عبرتناک انجام سے کوئی نہیں بچاسکتا، لیاری گینگ وار کا گرفتار سرغنہ عزیر بلوچ بھی بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ نکلا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کالعدم امن کمیٹی کا سابق سربراہ ’’را ‘‘سے رابطے میں تھا، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف اب مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے
جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جس کے بعد عذیر بلوچ کی دہشت کو فل سٹاپ لگ جائے گا،انسداد دہشتگردی عدالت نے لیاری آپریشن کے دوران پولیس افسروں و اہلکاروں سمیت پچیس افراد کے قتل کیس میں ملوث عزیر بلوچ و دیگر پر ترمیمی فرد جرم عائد کر دی ہے۔ ملزموں نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے۔ ملزموں میں امین بلیدی، مشتاق خان، عبد الغفار عرف ماما اور رمضان عرف رمضانی شامل ہیں۔