اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سر پر سال 2018کے انتخابات کیلئے نااہل ہونے کی تلوار لٹک گئی ، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کر دیا کہ پی ٹی آئی پارٹی انتخابات کروانے میں ناکام رہی ہے ، آئندہ انتخابات کیلئے اسے انتخابی نشان الاٹ نہیں ہوسکے گا
کیونکہ انتخابی قانون کے تحت پارٹی کے داخلی انتخابات ضروری ہیں۔ جمعہ کی شام الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پولیٹکل پارٹی آرڈر2002کی سیکشن12کے تحت انٹراپارٹی انتخابات کے انعقاد میں ناکام رہی ہے لہذا یہ انتخابی قانون کے مطابق اگر یہ پارٹی انتخابات کے انعقاد میں ناکام رہتے ہیں تو وہ انتخابی نشان کیلئے اہل نہیں رہیں گے۔