کراچی(آئی این پی)کراچی میں پولیس اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کے درمیان تصادم ، ایم اے جناح اور شاہراہ فیصل میدان جنگ بن گئیں ، ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ، پولیس کی مظاہرین پر شیلنگ سے متعدد افرادزخمی ہوگئے جبکہ ہزاروں شہری متاثرہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو جماعت اسلامی نے بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا ۔ اس موقع پر پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کی کوشش کی تو وہ مشتعل ہوگئے اور پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا اور ٹائروں کو آگ لگادی ۔ اس دوران پولیس اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا ،پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی اور ہوائی فائرنگ بھی کی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ایم اے جناح روڈاور شاہراہ فیصل میدان جنگ بن گئے ، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، شیلنگ سے قریبی آبادی کے ہزاروں شہری متاثرہوئے ۔ جس سے ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ۔ بعدازاں پولیس نے مظاہرین کو منشتر کر کے ٹریفک کے نظام کو بحال کردیا ۔