بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

غیرملکیوں کا مطالبہ تسلیم ،بڑی پابندی ختم ،وزیرداخلہ نے اجازت دیدی

datetime 30  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )وزارت داخلہ نے نئی پالیسی کے تحت مجموعی طور پر 70غیرملکی این جی اوز کو پاکستان میں کام کرنے کی اجازت دے دی،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ غیرملکی این جی اوز کی اجازت ناموں کے حصول کیلئے زیر التوا درخواستوں کو جلداز جلد نمٹایا جائے،جہاں غیرملکی این جی اوز کو پاکستان میں آزادانہ اور خودمختار طور پر کام کرنے کی اجازت دیں گے وہاں کسی این جی او کے

پاس اجازت نامے کو غلط طور پر استعمال کرنے کی گنجائش نہیں ہوگی،کسی کو غیرملکی این جی او کی چھتری تلے ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔جمعرات کو وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزارت داخلہ،پولیس انتظامیہ اور نادرا کے افسران نے شرکت کی،اجلاس میں غیرملکی این جی اوز کو پاکستان میں کام کرنے کی اجازت سے متعلق کیسوں پر غور کیا گیا،مجموعی طور پر 70غیرملکی این جی اوز کو کام کرنے کی اجازت دے دی گئی۔وزیرداخلہ نے غیرملکی این جی اوز کی زیرالتوا درخواستوں کو تیزی سے مکمل کرنے اور وزارت داخلہ میں ایک خصوصی سیل قائم کرنے کی ہدایت کی تاکہ نادرا کی مدد سے غیرملکی این جی اوز کو ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کی جاسکے۔وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ جہاں ہم غیرملکی این جی اوز کو پاکستان میں آزادانہ اور خودمختار طور پر کام کرنے کی اجازت دیں گے وہاں کسی این جی او کے پاس دیئے گئے اجازت نامے کو غلط طور پر استعمال کرنے کی گنجائش نہیں ہوگی،ہم کسی کو این جی او کی چھتری تلے ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیرداخلہ نے پاکستانیوں کی غیرملکی بیگمات کیلئے پاکستان اوریجن کارڈ کے اجراء کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی جو غیرملکی بیگمات یہاں موجود ہیں ان کو نئے کارڈ جاری کرنے کا کام شروع کیا جائے۔

وزیرداخلہ نے نادرا اور پاکستان پوسٹ کے درمیان تعاون سے متعلق فریم ورک کی منظوری دی جس کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں موجود پوسٹ آفسز کو نادرا کی مدد سے مزید بہتر بنایا جائے گا اور نادرا ڈاکخانوں میں سہولیات فراہم کرے گی،اس کے تحت پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 10ڈاکخانوں میں سہولیات فراہم کی جائیں گی ان میں سے ہرصوبے میں دو شہری اور دو دیہی علاقوں میں موجود ڈاکخانوں اورآزادکشمیر کے دوڈاکخانے شامل ہوں گے،دوسرے مرحلے میں نادرا ملک کے 1500ڈاکخانوں میں سہولیات فراہم کرے گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…