بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاک فوج جنگ کیلئے مکمل تیار،آرمی چیف نے دشمن کو للکاردیا

datetime 28  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آئی این پی )جوان روایتی جنگ کے لئے مکمل تیار ہیں،آرمی چیف کا دشمن کو دوٹوک پیغام،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آپریشن ردالفساد ہمارے ملک میں دیرپا امن و استحکام لائے گا، دہشتگردی کیخلاف جنگ نے پاک فوج کو دنیاکی بہترین فوج بنا دیا ہے، پاک فوج ملک کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، پاک فوج کے جوان افسر میرا فخر اور فوج کی اصل طاقت ہیں،

سیکیورٹی آپریشنز کے دوران قربانیاں دینے والے افسروں کو سراہتے ہیں۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور گیریژن کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں آپریشنل تیاریوں اور داخلی سیکیورٹی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے فوج کی آپریشنل تیاریوں اور جاری سیکورٹی آپریشنز پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پرافسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تجربے نے ہماری فوج کو سخت جان بنادیا ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس جنگ کے تجربے نے ہمارے فوجیوں کو روایتی جنگ کے لیے بہتر تیار کیا ہے ۔آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ملک کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ نے مسلح افواج کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے ۔انھوں نے کہاکہ آپریشن “ردالفساد” ملک میں دیرپا امن لائے گا، جوان روایتی جنگ کے لئے مکمل تیار ہیں، انہوں نے جوانوں کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا اور کہاکہ پاک فوج کے نوجوان افسر میرا فخر ہیں اور جوان فوج کی اصل طاقت ہیں۔آرمی چیف نے فوج کی سطح پر جاری ہیلتھ کیئر،تعلیم اور معیار زندگی کے حوالے سے مختلف فلاحی کاموں میں فوجی جوانوں کے کردار کو سراہا ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ انسٹیٹیوٹ آف

میڈیکل سائنسز بہاولپور کا بھی افتتاح کیا اور جوانوں کو تعلیم ،صحت کے منصوبے بارے آگاہی دی۔انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزبہاولپور میں 100ایم بی بی ایس سٹوڈنٹس کا پہلا بیج رواں سال اور 50سٹوڈنٹس کا بیج اگلے سال آئے ۔اس سے قبل کو ر کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…