اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کا جذبہ خیر سگالی کے تحت پاک افغان سرحد کھولنے کا فیصلہ، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے احکامات جاری کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پاک افغان سرحد کھولنےکے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سرحدوں کا زیادہ دیر بندش سے دونوں ممالک کے عوام اور معاشی مفادات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے مابین ثقافتی، تاریخی اور مذہبی تعلقات صدیوں سے موجود ہیں۔ خطے میں امن و سلامتی کے لیے افغانستان میں دیر پا امن ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کےڈانڈے افغانستان سے ملتے ہیں۔انہوں نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جن وجوہات کی بنا پرسرحد کو بند کیا گیا تھا افغان حکومت اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ضروری اقدامات اٹھائے گی ۔