اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حج کرپشن کیس میں ماتحت عدلیہ کا فیصلہ کالعدم قرار ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی سمیت دیگر ملزمان کو باعزت بری کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت مکمل ہونے پر ماتحت عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے امورحامد سعید کاظمی، راؤ شکیل اور
آفتاب الاسلام کو باعز ت بری کردیا۔یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی، اس وقت کے سابق جوائنٹ سیکرٹری راجہ آفتاب السلام اور سابق ڈائریکٹر جنرل حج راؤ شکیل سمیت دیگر ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے 2010 کے حج انتظامات کے دوران جدہ ، مکہ اور مدینہ میں پاکستانی عازمین حج کے لئے عمارتیں کرائے پر لینے کے عمل میں بڑے پیمانے پر مالی بے قاعدگیاں کیں اور اس ضمن میں حجاج کرام سے کروڑوں روپے زائد وصول کئے۔فیصلہ آتے ہی پیپلزپارٹی کے جیالوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم کی۔