کراچی(نیوزڈیسک)ڈاکٹر عبدلقدیر خان نے کہا ہے کہ جب 1974ءمیں انڈیا نے ایٹمی دھماکہ کیا تو یہ خدشہ پیدا ہوا کہ کہیں انڈیا 1971ءکی تقسیمِ پاکستان کی تاریخ نہ دھرا دے۔لہذاہم نے صرف چھ سال میں پاکستان کو ایٹمی قوت بنادیا۔اگر پاکستانیوں کو درست رہنمائی اور مدد کرنے والا مل جائے تو وہ ناممکن کو ممکن بنا سکتے ہیں۔
سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا بیسواں کانوکیشن روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی اعلیٰ علمی شخصیات کے علاوہ معززین، فیکلٹی و طلباء کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر تقریباًً ایک ہزار سے زائدطلبائ و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں اور امتیازی نمبروں سے اول، دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءو طالبات میں بالترتیب طلائی، چاندی اور کانسی کے تمغے تقسیم کئے گئے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی مایہ ناز ایٹمی سائنسداں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ طلباء کو اب صرف بیچلر ڈگری تک محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ دورِ حاضر کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے انھیں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ڈگری حاصل کرنا میں سرسید احمد خان سے دلی محبت کرتا ہوں۔اگر وہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی بنیاد نہ رکھتے تو پاکستان نہ بنتا۔علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء نے قائد اعظم محمد علی جناح کی زیرِ سرپرستی تحریکِ پاکستان میں ہراول دستے کا کام کیا۔