اسلام آباد (آئی این پی)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ طویل دو طرفہ تعلقات نئے مواقع کی مشترکہ خواہش کا اظہار ہیں ، پاکستان اور روس کے درمیان تعاون کے نئے امکانات کا جائزہ لیا جائے ، روس اور مسلم ریاستوں کے ساتھ باہمی مفاد کی بنیاد پر آگے بڑھنا چاہتے ہیں ۔
اتوار کو وزیر اعظم نواز شریف اور تاتارستان کے صدر کے درمیان ملاقات ہوئی ۔ وزیر اعظم نے تاتارستان کے صدر اور وفد کا پاکستان میں خیر مقدم کیااور کہا کہ طویل دو طرفہ تعلقات نئے مواقع کی مشترکہ خواہش کا اظہار ہیں ۔ پاکستان اور روس کے درمیان پائیدار شراکت داری قائم کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تعاون کا فروغ خطے میں امن و استحکام میں مدد گار ہو گا ۔ روس اور مسلم ریاستوں کے ساتھ باہمی مفاد کی بنیاد پر آگے بڑھنا چاہتے ہیں ۔ پاکستان پر امن ہمسائیگی کی پالیسی پر کاربند ہے اور ہمسائیہ ملکوں کے ساتھ تصفیہ طلب معاملات کو بات چیت سے حل کرنا چاہتا ہے ۔ شاندار میزبانی پر تاتارستان کے صدر نے وزیر اعظم نواز شریف سے تشکرکااظہار کیا ۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کا مشترکہ بزنس فورم تجارتی تعلقات کو فروغ دے گا ۔ بینکنگ ، حلال فوڈ، سیمنٹ ، دواسازی ، ثقافت اور تعلیم کے شعبے میں تعاون چاہتے ہیں ۔