ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

شریف فیملی کے پاکستان میں کتنے بزنس ہیں؟پاناما کیس کا فیصلہ کیا ہوگا؟اعتزاز احسن کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 19  مارچ‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے قطر ی اور قطری بزنس کو خطے کو افسانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نوازشر یف کے موقف کو تسلیم نہیں کر سکتی ‘اگر 2قطر ی خطوں سے بلیک منی وائٹ ہوسکتی ہے تو پاکستان میں مالیاتی انارکی پھیلے گی ‘عدالت نے نوازشر یف کو بلایا اور نہ ہی ان سے دستاویز مانگیں جس سے لگتا ہے عدالت نے نوازشر یف کیساتھ ہاتھ نر م رکھا ہے ‘نوازشریف نے خود

بھی کبھی قطری بزنس کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی مگر خود کو بچانے کیلئے اب قطری خط لے آئے ہیں ‘شر یف فیملی کے 8سے زائد پاکستان میں بزنس اور فیکٹر یاں ہیں پانامہ میں انکی ساری چوری رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی ہے ‘پنجاب علاقہ غیر بن چکا ہے جہاں پولیس ملزموں کو تحفظ دے رہی ہے ‘شوکت بسراء حملہ کیس کی شفاف تحقیقات ہوئیں اور نہ ہی اب بابر بٹ کے قتل کی تحقیقات میں پولیس اور حکومت سنجیدہ ہے بلکہ قاتلوں کو پولیس تحفظ دینے میں مصروف ہیں ‘شر جیل میمن حفاظتی ضمانت پر ہیں وہ عدالت میں پیش ہوں گے ۔ پیپلزپارٹی کے مقتول ٹکٹ ہولڈر بابر سہیل بٹ کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ پانامہ کیس سامنے آنے کے بعد نوازشر یف اور انکی فیملی کے لوگوں نے جتنی بھی باتیں کیں کبھی ان میں قطر میں بزنس کے حوالے سے بات نہیں کی گئی مگر جب معاملہ سپر یم کورٹ میں آتا تو نوازشر یف اچانک 2قطری خط سامنے لے آئے اور قطر میں بزنس کا بھی دعویٰ کر دیا اور اس میں کوئی شک نہیں کہ قطری خط اور قطرمیں بزنس دونوں ایک افسانہ ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ عدالت نوازشر یف کے موقف کو مان سکتی ہے اور نہ ہی عدالت کو انکا موقف تسلیم کر نا چاہیے عدالت کو چاہیے تھا وہ نوازشر یف کو طلب کر تی ان سے سوالات کیے

جاتے ہیں اور ان سے ثبوت مانگتے مگر ایسا کچھ نہیں ہو ااور کسی نے نوازشر یف سے کوئی سوال نہیں کیا جس سے لگتا ہے کہ پانامہ کیس کے معاملے میں عدالت نے نوازشر یف سے ہاتھ نر م رکھا ہے اور ویسے بھی نوازشر یف اپنی بلیک منی کو وائٹ کر نے کیلئے جو موقف عدالت میں دے رہے ہیں اس کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا اگر اگر 2قطر ی خطوں سے بلیک منی وائٹ ہوسکتی ہے تو پاکستان میں مالیاتی انارکی پھیلے گی اور

ہر کوئی اپنی بلیک منی کو وائٹ کر نے کیلئے دنیا میں کہیں سے بھی کوئی خط لیکر آجائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ نوازشر یف کے حق میں آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیو نکہ نوازشر یف اور انکے بچے خود غیر ملکی میں جائیدادیں تسلیم کر چکے ہیں مگر پاکستان میں کسی جگہ انکا کوئی ذکر نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پولیس قاتلوں کی سر پر ستی کر رہی ہے جسکی وجہ سے پنجاب علاقہ غیر بن چکا ہے جہاں

پولیس ملزموں کو تحفظ دے رہی ہے ‘شوکت بسراء حملہ کیس کی شفاف تحقیقات ہوئیں اور نہ ہی اب بابر بٹ کے قتل کی تحقیقات میں پولیس اور حکومت سنجیدہ ہے بلکہ قاتلوں کو پولیس تحفظ دینے میں مصروف ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…