منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شوہر کی دغا بازی کا شکار مقبوضہ کشمیر میں قید پاکستانی خاتون کو پاکستان واپس لانے کی اجازت دیدی گئی،افسوسناک انکشافات

datetime 18  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(آئی این پی )وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھارتی حکام کی قید میں پاکستانی خاتون اور اسکی کم سن بچی کو فوری طورپر پاکستان لانے کی اجازت دے دی ، شوہر کی دغا بازی کا شکار ہونے روبینہ نامی خاتون گذشتہ پانچ سال سے مقبوضہ کشمیر میں قید تھی۔ خاتون اور اسکی بچی پر گزرنے والے دل سوزحالات اور انکی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیرِ داخلہ کی حکام کو روبینہ کو فوری طور پر واپس

لانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت اسلام آباد، 18مارچ2017وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گذشتہ چانچ سال سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام کی قید میں روبینہ نامی خاتون اور اسکی کم سن بچی کو پاکستان لانے کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق روبینہ کا شوہر اسے اور اسکی چار ماہ کی بچی کو علاج کے بہانے نئی دہلی لے گیا۔ نئی دہلی میں شوہر نے روبینہ سے دغا بازی کی اورتمام شناختی و سفری دستاویزات اور رقم لے کر غائب ہو گیا اور معصوم بچی اور خاتون کو بے یار ومددگار چھوڑ دیا گیا۔ ماں بیٹی کی بے کسی کو مدنظر رکھتے ہوئے چندلوگوں نے اس کی مالی مدد کی اور اسے جموں بارڈر تک پہنچانے کا بندوبست کیا۔مطلوبہ شناختی و سفری دستاویزات کی عدم موجودگی میں شہریت کی شناخت نہ ہونے پرمذکورہ خاتون کو اسکی بچی سمیت بھارتی حکام نے حراست میں لے کر جیل میں ڈال دیا۔ جب میڈیا نے مظلوم خاتون کی کہانی اور اسکی مشکلات کو اجاگر کیا اور یہ بات وزیرِ داخلہ تک پہنچی تو انہوں نے وزارتِ داخلہ کو ہدایت کی کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن سے فوری طور پر رابطہ کیا جائے اور قیدی خاتون سے متعلق ضروری معلومات حاصل کی جائیں تاکہ مذکورہ خاتون کی شہریت کی تصدیق کی جا سکے۔نادرا اور پاسپورٹ آفس کی جانب سے ابتدائی طور پر مہیا کردہ معلومات کی بنیاد پر شہریت کی شناخت نہ ہونے پر وزیرِ داخلہ نے پاکستان

ہائی کمیشن کو دوبارہ ہدایت دی کہ خاتون تک کونسلر رسائی حاصل کی جائے اور اس سے معلومات کی تصدیق کی جائے۔ اس عمل میں دو ماہ گذرنے کے باوجود بھی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے پر وزیرِ داخلہ نے معاملے کا نوٹس لیا اور مذکورہ خاتون اور اسکی بچی کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ حکام کو اجازت دی ہے کہ روبینہ کو فوری طور پر پاکستان واپس لانے کے انتظامات کئے جائیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…