سرگودھا (آئی این پی )23 مارچ کو یوم پاکستان پر اگر عام تعطیل ہوئی تو وفاقی اداروں کے ملازمین کی اکثریت نے جمعہ کی چھٹی لیکر 4 چھٹیاں کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر عام تعطیل کیلئے وفاقی حکومت سے اجازت لینے کا فیصلہ کیا ہے
23مارچ بروز جمعرات اگر حکومت عام تعطیل کا اعلان کرتی ہے تو وفاقی محکموں کے ملازمین کی اکثریت نے جمعہ کی چھٹی لیکر ہفتہ اور اتوار کو سرکاری عام تعطیل کو ساتھ ملا کر چار چھٹیاں کرنے کا پلان ترتیب دیدیا ہے اس طرح وفاقی ملازمین کی اکثریت چار چھٹیوں کا مزہ اڑائے گی۔