کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارکوگرفتاری کے بعد رہاکردیاگیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق فاروق ستارایک شادی کی تقریب میں شرکت کےلئے گئے ہوئے تھے کہ واپسی پران کوکراچی پولیس سائوتھ ٹونے گرفتارکرلیا۔فاروق ستارکوشاہراہ فیصل کے قریب کارساز سے گرفتارکیاگیاتھاجس کی پولیس نے بھی تصدیق کردی جس کے بعد ان کوآرٹلری میدا ن تھانے لے جایاگیااوران سے مختصرپوچھ گچھ
کے بعد رہاکردیاگیا۔پولیس حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے فاروق ستارکوایم کیوایم کے بانی کی طرف سے اشتعال انگیزتقریرکرنے کے مقدمے میں گرفتارکیاگیااورعدالت نے فاروق ستارکے ایم کیوایم کے دیگر 20 رہنمائوں سمیت ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ادھرفاروق ستارکی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز پی آئی بی میں رابطہ کمیٹی کاہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیاگیا