جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان اور چین کے تعلقات ۔۔قمر باجوہ نے دشمنوں کو واضح پیغا م دیدیا

datetime 18  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی) چین اور پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے میں مزید پیشرفت پر رضا مند ہو گئے ہیں ، اس عزم کا اظہار چین کے نائب وزیر اعظم زینگ گائولی اور پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ایک ملاقات میں کیا گیا ، چین کے نائب وزیر اعظم نے چین پاکستان تعلقات میں تیزی سے ہونے والی پیشرفت کو سراہا اور کہا کہ دوطرفہ تعاون سے نہ صرف دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچ رہا ہے

بلکہ یہ تعاون علاقائی امن و سلامتی میں بھی اہم کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ آپس میں اعلیٰ سطح کے قریبی رابطے جاری رکھیں اور بین الاقوامی اور علاقائی معاملات پر اپنے تعاون کو مزید مضبوط بنائیں تا کہ دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جا یا جا سکے ۔چینی نائب وزیر اعظم نے تجویز پیش کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی اور سلامتی کے تعاون کو مزید فروغ دیا جائے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے مناسب انداز میں کام کیا جائے ۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو اپنی خارجہ پالیسی کا سنگ میل قراردیتا ہے اور اس کی مسلح افواج دوطرفہ دوستی کی ہمیشہ حمایت کرتی رہیں گی ۔ انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی پرامن تعمیر اور تکمیل کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اس کی سلامتی اور تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…