پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایسے ملک کادورہ کرنے پہنچ گئے کہ جان کربھارتیوں کے پسینے چھوٹ گئے

datetime 16  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) چین نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان کے کردار بالخصوص القاعدہ ٗ تحریک طالبان پاکستان اور ای ٹی آئی ایم کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے افغانستان کی سکیورٹی صورتحال اور داعش اور ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے بڑھتے ہوئے خطرے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ۔ اپنے

دورے کے دوران وہ چین کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرینگے ۔ جمعرات کو پاک فوج کے سربراہ نے بیجنگ میں ایگزیکٹو نائب وزیراعظم یانگ گائولی ، وائس چیئرمین سینیٹرل ملٹری کمیشن جنرل فین چینگ لانگ ، چیف آف جائنٹ سروس ڈیپارٹمنٹ جنرل فینگ فونگ ہوئی اور کمانڈر پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) جنرل لی یو چنگ سے ملاقاتیں کیں ۔ ملاقاتوں کے دوران خطے کی سیکیورٹی اور معیشت سمیت دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر زیر غور لائے گئے ۔ چینی قیادت نے خطے کی جیو پولیٹیکل اور معاشی و سیکیورٹی صورتحال اور دونوں ممالک کیلئے ان کے اثرات کے حوالے سے مکمل مفاہمت کا اظہار کیا ۔ چینی قیادت نے پاکستان کی جانب سے خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان کے کردار بالخصوص القاعدہ تحریک طالبان پاکستان اور ای ٹی آئی ایم کے ملک سے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔ چینی قیادت نے افغانستان کی سکیورٹی صورتحال اور داعش اور ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ (ای ٹی آئی ایم )کے بڑھتے ہوئے خطرے پر تشویش کا اظہار کیا۔ چینی قیادت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے سیکیورٹی انتظامات پر اعتماد اور اس منصوبے کے حوالے سے ہونیوالی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ آرمی چیف نے چینی قیادت کا دفاعی شعبے میں مدد اور تعاون پر شکریہ ادا کیا جو دونوں ممالک اور عوام کے

درمیان سدا بہار منفرد دوستی کے استحکام کا باعث ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم پاکستان پریڈ میں پیپلز لبریشن آرمی کا دستہ بھجوانے پر بھی تشکر کا اظہار کیا ۔ فریقین نے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون جاری رکھتے ہوئے اسے فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔قبل ازیں پیپلزلبریشن آرمی ہیڈکوارٹر پہنچنے پر پاک فوج کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…