اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نیوی کا خشکی سے سمندر میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ ۔ تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ نے دشمن جاسوس آبدوزوں اور بحری جہازوں کونشانہ بنانے کیلئے خشکی سے سمندر میں سطح آب اور زیر آب ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے
میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ پاک نیوی کے مطابق تجربے کے دوران اس میزائل نے انتہائی درستگی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا ہے ، یہ میزائل جدید ایوانکس ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور ہدف کونہایت درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میزائل تجربے کے موقع پروائس چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل خان ہشام بن صادق بھی موجود تھے