اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ نگار کامران خان نے کہا ہے کہ پورے پاکستان کے آئینی اور قانونی ماہرین کے مطابق سپریم کورٹ سے پانامہ کیس کے چھ ممکنہ فیصلے آ سکتے ہیں۔ ان چھ فیصلوں میں سے پہلا فیصلہ یہ ہے کہ ناکافی شواہد پر درخواست خارج ہو سکتی ہےاور تحقیقات کیلئے با اختیار کمیشن بنایا جا سکتا ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف کو کلین چٹ مل سکتی ہےمگر ان کے اہل خانہ میں سے کسی کی گرفت ہو سکتی ہے۔ ایک فیصلہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وزیر اعظم کو عہدہ چھوڑ کر تحقیقات کاسامنا کرنے کا حکم دیا جا سکتا ہے۔ کامران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت ممکنہ فیصلے کو تسلیم کر لے گی اور اس حوالے سے تمام افواہیں اور خدشات جو سننے میں آ رہے ہیں وہ ختم ہو جائیں گے۔