پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مظفر آباد، رواں سال آزادکشمیر سے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوجائے گا،راجہ فاروق حیدر

datetime 2  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(رئیس احمد خان)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ اس سال آزادکشمیر سے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوجائے گا۔جبکہ اگلے سال پاکستان سے اندھیرے مکمل چھٹ جائیں گے ۔ آزادکشمیر کو کرپشن فری سٹیٹ بنا دیا ہے۔ہیلتھ پیکج کے اجراء کے ساتھ ساتھ نئی تعلیمی پالیسی بھی لاگو کردی گئی ہے۔ جوڈیشل پالیسی نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں شریعت کورٹ کی تشکیل نو

کی جارہی ہے ، فوری انصاف کی فراہمی کیلئے ہر ضلع میں فیملی کورٹ بنائے جارہے ہیں ۔ آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کیلئے اوورسیز کمیشن قائم کردیا ہے اورسیاحت کو فروغ دینے کیلئے جامع پالیسی کا اعلان اسی ماہ کردیا جائے گا ۔پولیس میں اصلاحات کے ساتھ ساتھ اس کی نفری میں بھی اضافہ کیاجائیگا ۔ مالی بحران ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ترقیاتی بجٹ 12ارب روپے سے بڑھا کر 21ارب روپے کردیا ہے بے لاگ احتساب کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے ۔ہم نے چھ ماہ کے دوران کسی کے خلاف کوئی سیاسی انتقامی کارروائی نہیں کی اور نہ آئندہ کریں گے لیکن احتساب سے خوف زدہ لوگ احتساب سے بچنے کیلئے بلا جواز الزامات لگا رہے ہیں ، ہم نے سیاست میں ہمیشہ رواداری کا مظاہر کیا اور آئندہ بھی رواداری کا مظاہرہ کریں گے،ہم عوام کے حقوق کے محافظ ہیں عوام کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے ۔ ۔وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف دسمبر میں کوہالہ ہائیڈل پراجیکٹ کاافتتاح کریں گے ۔ وہ آج یہاں برسالہ میںایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ اس جلسہ کی صدارت سابق وزیر حکومت و ممبر اسمبلی راجہ عبدالقیوم خان نے کی جبکہ اس جلسہ سے وزیر خوراک سید شوکت شاہ، ممبر اسمبلی ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، سردار تسلیم عباسی ، سردار مختار احمد عباسی ، سردار سلیم احمد عباسی ودیگر نے خطاب کیا۔اس موقع پر آستانہ عالیہ بکوٹ شریف کے

سجادہ نشین صاحبزادہ محمدظاہر ، ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل ، ممبر اسمبلی کرنل وقار نور،ممبر اسمبلی احمد رضا قادری، چیئرمین زکوٰ ۃ کونسل صاحبزادہ سلیم چشتی، سابق صدارتی مشیر راجہ ساجد حسین، مسلم لیگ ن حلقہ چار کے صدر راجہ شوکت حسین،سابق امیدوار اسمبلی حلقہ 1ڈڈیال چوہدری آفتاب احمد ایڈووکیٹ ، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء وقار احمد میر، ادریس مغل، نذیرمغٖل، بشارت مغل، محکمہ خوراک

کے آفیسران سردار نعیم اقبال، چوہدری منیر، آصف ریاض، یاسر ریاض، سابق ممبر خیبرپختونخوا اسمبلی سردار گلزار عباسی موجود تھے۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ پاکستان میں اگلے سال ہونے والے انتخابات میں میاں نوازشریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے ۔سڑکوں پر اچھل کود کرنے والے اگلے پانچ سال میں بھی اچھل کود ہی کریں گے ۔ جبکہ میاں نوازشریف اس خطہ کو ترقی پزیر ممالک کی صف سے

جونکال کر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کریں گے ۔ انہوںنے کہا کہ چوہدری عبدالمجید کی حکومت نے آزادکشمیر کو مالی طور پر دیوالیہ کر کے چھوڑا تھا ۔ ملازمین کی تنخواہوں کے چیک بھی باؤنس ہوتے تھے ۔ ہم نے چھ ماہ کے دوران مکمل کفایت شعاری کے ذریعے آزادکشمیر کو دیوالیہ پن سے نکال کر اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا ہے اب حکومت کا کوئی چیک باؤنس نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں سے

آزادکشمیر میں خوشحالی آئے گی لوگوں کو روزگار ملے گا ۔ پاورپراجیکٹ سے آزادکشمیر کو 22ارب روپے سالانہ آمدنی حاصل ہوگی ۔ جس سے آزادکشمیر کا خطہ مثالی خطہ قرار پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے حکومت آزادکشمیر چینی کمپنیوں کو تمام سہولتیں فراہم کررہی ہے ۔ کروٹ اور کوہالہ ہائیڈروپراجیکٹ سی پیک کا حصہ ہیں ، اس کے علاوہ ماہل پراجیکٹ کو بھی سی پیک کا حصہ بنایاجارہا

ہے۔ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 720میگاواٹ، کوہالہ ہائیڈروپاور پراجیکٹ1125اورماہل ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 640میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ان تینوں منصوبوں کی تکمیل سے آزادکشمیر میں ترقی وخوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہائیڈرو پراجیکٹ کا کوئی منصٓوبہ عوام کی مرضی اور تحفظات کو دور کئے بغیر شروع نہیں کیاجائے گا۔ کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے متاثرین کو بہتر

انداز سے سہولتیں فراہم کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ متاثرین کی مرضی کے بغیر کسی معاہدے پر دستخط نہیں کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کو بہترین سہولتیں دینے کیلئے مختلف پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔ عوام اس تبدیلی سے جلد مستفید ہوںگے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو عالمی دنیامیں تنہا کرنے کی کوشش کی لیکن میاں محمد نوازشریف کی مدبرانہ قیادت نے پاکستان کودہشت گردی سے پاک کر

کے بہترین ملکوں کی صف میں لاکھڑا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس پاکستان میں منعقد ہونا ایک بڑی کامیابی ہے جس سے پاکستان کا وقار دنیا میں بلند ہواہے ۔ انہوں نے کہا کہ نینشل ایکشن پلان وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کی سربراہی میں شروع ہوا، جوکامیابی سے منزل کی جانب رواں ہے ، امن کے دشمن بعض لوگ نیشنل ایکشن پلان کو سبوتاژ کرنے کیلئے زبانوں کی بنیاد پر لوگوں کو لڑا رہے

ہیں جو کہ پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ۔ ہم تمام محب وطن سیاسی قوتوں سے اپیل کرتے ہیںکہ پاکستان سب کا ہے اس میں رہنے والے تمام لوگ اور تمام قومیتیں ایک گلدستہ کی حیثیت رکھتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف نے جب اقتدار سنبھالا تھا تو پاکستان کے حالات انتہائی ناگفتہ بہ تھے ان کی مدبرانہ قیادت نے اس ملک کو دہشتگردی سے پاک کر کے پرامن ملک بنادیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کی امید ہے کہ کشمیری

عوام میاں نوازشریف کی قیادت میں ہی آزادی کی منزل حاصل کریں گے۔ انہوں نے اس موقع پر ہائیر سیکنڈری سکول برسالہ کو علاقہ کی سیاسی وسماجی شخصیت اور مسلم کانفرنس کے عظیم رہنماء سردار علی اکبر مرحوم کے نام سے منسوب کرنے کااعلان کیا۔ انہوں نے کوہالہ کے پل کی تاریخی حیثیت کو بحال کرنے کیلئے کام شروع کروانے کااعلان کیا۔ اور کہا کہ کوہالہ باب کشمیر ہے اس کو خوبصورت بنانے کیلئے تمام اقدامات

بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شنکیاری سے مظفرآباد سڑک کی تعمیر کا کام اسی ماہ شروع ہوجائے گا اور یہی سڑک منگلا تک جائے گی ۔ ان سڑکوں کی تعمیر سے آزادکشمیر گوادر سے منسلک ہوجائے گا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…