جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

سی پیک کا دوسرا مرحلہ،چین نے بڑی خبرسنادی

datetime 1  جنوری‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) تین سال بعد چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) جسے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے پورے خطے کیلئے ’’گیم چینجر ‘‘ قرار دیا ہے ،2016ء میں مکمل عملدرآمد میں داخل ہو گیا اور نمایاں پیشرفت حاصل کر لی گئی ہے۔

چینی سفیر متعینہ پاکستان سن وی ڈونگ نے کئی موقعوں پر اس امر کو دہرایا ہے کہ متعدد بجلی گھروں ، شاہرات اور گوادر بندرگاہ سے متعلق کئی منصوبوں سمیت سولہ جلد فائدے والے منصوبے زیر تعمیر ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں مقامی لوگوں کیلئے روز گار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔چینی تجزیہ کار لایو ٹیان کے مطابق 17دسمبر کو کراچی میں موسس پاکستان حضرت محمد علی جناح ؒ کے مزار یا مزار قائد پر نئے فانوس کی تنصیب کی تقریب کے دوران چینی سفیر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ہمارے دونوں برادر ممالک کے درمیان زیادہ قابل عمل تعلق قائم کررہا ہے ، ہمار دوستانہ اشتراک عمل وسیع تر ترقی کے سنہری دور میں داخل ہورہا ہے ، جہاں تک توانائی کے شعبے کا تعلق ہے چین پاکستان میں بجلی کی قلت کے خاتمے کیلئے گرین کم کاربن والی اور پائیدار توانائی کی ترقی کو فروغ دینے میں مدددے رہا ہے ، متعد د پن بجلی گھر اور آبی بجلی گھر زیر تعمیر ہیں ، کراچی میں کوئلے سے چلنے والا پورٹ قاسم پاور پراجیکٹ کے بارے میں توقع ہے کہ وہ شیڈول سے قبل مکمل کر لیا جائے گا اور پاکستان کی بجلی کی قلت پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرے گا ،

چین کی پاور کنسٹرکشن کارپوریشن جس کے ذمہ کوئلے سے چلنے والے پورٹ قاسم پاور پراجیکٹ کی تعمیر بھی ہے کے چیئر مین یان جی یونگ نے چینی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ ہم صرف بڑے منصوبے لے کر نہیں آرہے ہیں ہم مستقبل کے توانائی کی ترقی بلیو پرنٹوں کے منصوبے ڈیزائن بنانے میں پاکستان جیسے ممالک کی مدد کررہے ہیں تا کہ ان کو درپیش مسائل کا ازالہ ہو سکے اور منصوبوں کو حقیقت کا روپ دیا جا سکے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…