منگل‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2025 

راحیل شریف کے دور کی ایک چیز جو آج بھی میرے کمرے میں موجود ہے!! وہ چیز کیا ہے جسے دیکھ کر میں۔۔آرمی چیف جنرل باجوہ کا بڑا انکشاف

datetime 16  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے انکشاف کیا ہے کہ سابق چیف جنرل راحیل شریف کی طرح آج بھی ان کے دفتر میں اے پی ایس کے شہید بچوں کی تصاویر موجود ہیں تاکہ میرا جذبہ ڈگمگائے اور نہ ہی عزم متزلزل ہو۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) کے شہدائکی دوسری برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اے پی ایس کے شہید بچوں اور اور دیگر 22 ہزار شہداء کا خون ہمارے سر پر قرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دفتر میں سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرح اے پی ایس کے شہید بچوں کی تصاویر رکھی ہوئی ہیں اور انہیں گاہے بگاہے دیکھتا رہتا ہوں تاکہ میرا جذبہ ڈگمگائے اور نہ ہی عزم متزلزل ہو۔
آرمی چیف نے کہا کہ میں بھی ایک بھائی، شوہر اور باپ ہوں اور اس درد کو سمجھ سکتا ہوں جو یقیناًقابل برداشت نہیں۔ مولانا صاحب نے فرمایا کہ جو شہید ہوئے وہ یقیناًبہتر جگہ پر موجود ہیں اور ہمیں اس کا شعور نہیں ہے۔
اْنہوں نے بتایاکہ گزشتہ سال بھی ہم نے ایک تقریب کی اور اس سال بھی تقریب کا انعقاد ہو رہا ہے جس کا مقصد یہ یاد رکھنا ہے کہ ہمارا کتنا خون بہایا گیا ہے، ہم بچوں کی قربانیوں کو بھولیں اور راستے سے نہ بھٹکیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…