کراچی (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کا ایک روزہ دورہ کیا جہاں انہوں نے کور ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس کی صدارت کی ۔ آرمی چیف کو کراچی آپریشن اور سکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی گئی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کے روز کراچی کا ایک روزہ دورہ کیا ۔ دورے کا آغاز انہوں نے مزار قائد پر حاضری سے کیا ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزار قائد پر حاضری دی اور مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ فاتحہ خوانی کی انہوں نے بابائے قوم کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔ مزار قائد پر حاضری کے بعد آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹر کراچی میں اہم اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں آرمی چیف کو کراچی آپریشن اور سکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی گئی ۔ آرمی چیف نے کراچی آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا اور کراچی میں امن و امان برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔
آرمی چیف جنرل باجوہ اچانک کس عظیم شخصیت کے مزار پر پہنچ گئے
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/11/qamar-bajwa.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں