اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت میں آدھے گھنٹے کا وقفہ ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کو دوہزار چھ میں ملنے والی بی ایم ڈبلیو پر ایک کروڑ چھیانوے لاکھ کا منافع ہوا جس پر جج صاحبان نے گاڑی کو سونے کے انڈے دینے والی مرغی سے تشبیہہ دی۔
ان کا کہنا تھا کہ حسن نوازنے انیس سو ننانوے میں بتایا کہ وہ طالبعلم ہیں اور فلیٹ کا کرایہ پاکستان سے آتا ہے اگر ایسا تھا تو دو ہزار ایک میں انہوں نے اپنی کمپنیوں کو قرض کیسے دیا؟فواد چوہدری نے کہا کہ سماعت کے دوران جب مریم نواز کی بی ایم ڈبلیو گاڑی پر ایک کروڑ چھیانوے لاکھ روپے کے منافع کا ذکر ہوا تو سپریم کورٹ کے جج صاحبان نے اس بی ایم ڈبلیو کو سونے کے انڈے دینے والی مرغی قرار دیدیا۔
مریم نواز کی بی ایم ڈبلیو گاڑی سونے کے انڈے دینے والی مرغی ہے! سپریم کورٹ کے جج نے سماعت کے دوران یہ بات کیوں کہی؟
6
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں