’’ہم نے تو کوئی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع نہیں کروائیں‘‘ شریف خاندان کے ترجمان کے نئے بیان نے ہلچل مچا دی !!

6  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف کے بچوں کے وکیل اکرم شیخ کی جانب سے سپریم کورٹ میں پارک لین فلیٹس کے متعلق جمع کرائی جانے والی اضافی دستاویز کی خبروں کے حوالے سے شریف خاندان کے ترجمان کا موقف سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے ایسی خبروں کی تردید کردی ہے۔
ترجمان شریف خاندان کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پارک لین اپارٹمنٹس سے متعلق دستاویزات پیر کو سپریم کورٹ میں جمع کرانے کی بات قطعاً غلط ہے۔ حسین نوازکے وکلا کی طرف سے آج کوئی نئے کاغذات داخل نہیں کیے گئے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ پاناما کیس میں 30 نومبر کے بعد سپریم کورٹ میں کوئی نیا بیان یا دستاویزات جمع نہیں کرائی گئیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دستاویزات اپارٹمنٹس کی سیل ڈیڈ پر مشتمل ہیں اور یہ کاغذات فاضل عدالت کے سوال پر مہیا کیے گئے ہیں۔یہ بات غلط ہے کہ ایسی کوئی دستاویز ہے جس کے مطابق فلیٹس 2006 سے قبل حاصل کیے گئے۔ دستاویزصرف یہ ظاہرکرتے ہیں کہ 20 سال قبل ان 4 اپارٹمنٹس کی قیمت 19 لاکھ پاو?نڈ تھی اور یہ قیمت عمران خان کے بیانات میں بتائی جانے والی قیمت کا 100واں حصہ ہے۔
واضح رہے کہ میڈیا پر ایسی خبریں نشر ہوتی رہی ہیں جن میں کہا جارہا تھا کہ پاناما کیس میں وزیر اعظم کے بچوں کے وکیل اکرم شیخ کی جانب سے سپریم کورٹ میں اضافی دستاویز جمع کرائی گئی ہے جس میں پارک لین اپارٹمنٹنس کی خریداری سے متعلق مکمل تفصیلات بیان کی گئی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…