اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سرتاج عزیزکہاں جانا چاہتے تھے جس پر بھارت مشتعل ہوگیا اور انہیں ہوٹل کے کمرے تک محدود کردیاگیا،حیرت انگیزانکشاف

datetime 4  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امر تسر (این این آئی)بھارت پاکستان دشمنی میں ویانا کنونشن کی سر عام دھجیاں بکھیرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو نہ صرف گولڈن ٹیمپل کا دورہ کرنے سے روک دیا بلکہ انہیں پاکستانی صحافیوں کے وفد سے بات بھی نہیں کرنے دی گئی ٗ مشیر خارجہ اپنے ہوٹل کے کمرے تک محدود کردیا گیا ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز دو روزہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت کے شہر امرتسر میں موجود تھے جہاں انہوں نے کانفرنس کے اختتام پر گولڈن ٹیمپل جانے کا ارادہ بنایاسرتاج عزیز جیسے ہی پاکستانی صحافیوں کے 9 رکنی وفد کے ہمراہ گولڈن ٹیمپل جانے کی تیاری کرنے لگے تو انہیں سکیورٹی کا بہانہ بنا کر وہاں جانے سے روک دیا گیا۔علاوہ ازیں مشیر خارجہ نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے اختتام پر ایک پریس کانفرنس کرنا تھی جس میں صرف پاکستانی صحافیوں نے شرکت کرنی تھی تاہم بھارتی حکام نے انہیں اس پریس کانفرنس سے بھی روک دیا ۔بھارت کے سکیورٹی حکام نے کانفرنس کے اختتام پر سرتاج عزیز کو ان کے ہوٹل کے کمرے میں پہنچایا اور اس کے بعد ان پر کہیں بھی جانے پر پابندی عائد کردی ۔ مشیر خارجہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ صرف اور صرف اپنے ہوٹل سے پاکستان واپسی کیلئے ایئر پورٹ ہی جاسکتے ہیں اس کے علاوہ انہیں کہیں بھی جانے کی اجازت نہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…