اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار کامران خان نے انکشاف کیا ہے کہ دبئی میں موجود شریف خاندان کی گلف سٹیل ملز1978 ء میں بنک کو اپنا قرضہ سود سمیت نہیں دے پا رہی تھی اور ایک بحرانی کیفیت پیدا ہو گئی، اس وقت میاں محمد شریف نے بنکوں کے قرضے کی ادائیگی کیلئے گلف سٹیل ملز کو فروخت کر دیا جائے اور اس گلف سٹیل ملز کو فروخت کرنے کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ ان کی کمپنی BCCI کے ساتھ ڈیفالٹ کر گئی تھی۔ اس سلسلے میں ان کا دبئی کی ایک کنسٹرکشن کمپنی عبد اللہ قیاد الہلی کے ساتھ معاہدہ ہوا اور بنک کی وساطت سے اس کی ملکیت تبدیل ہو گئی ۔