جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

جنرل باجوہ نے آرمی چیف بنتے ہی پاکستانی میڈیا کے بارے میں کیا کہا؟

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی‘ مادر وطن کے دفاع اور امن کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے‘ میرے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگئی ہے‘ اللہ کے فضل و کرم سے یہ ذمہ داری دیانت داری سے سرانجام دونگا‘ میڈیا میں مایوسی کی باتیں نہیں ہونی چاہئیں۔
جنرل باجوہ نے کہا کہ میڈیا مثبت کوریج کرے کیونکہ اس کا معاشرے میں اہم رول ہے‘ سابق بھارتی آرمی چیف کے تعریف کرنے پر ان کا شکریہ۔ وہ منگل کو یہاں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کررہے تھے۔ جب ان سے لائن آف کنٹرول کی صورتحال کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ میرے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگئی ہے آپ لوگ میرے لئے دعا کیجئے کہ میں اپنی ذمہ داری دیانت داری سے سرانجام دوں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں میڈیا کا اہم کردار ہے میڈیا میں مایوسی کی باتیں نہیں ہونی چاہئیں اس لئے میڈیا مثبت کوریج کرے۔ میڈیا پاک فوج اور قوم کا مورال بلند رکھے میڈیا کو ساتھ لے کر چلوں گا۔
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے جب سوال کیا گیا کہ بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ نے ان کی تعریف کی ہے تو انہوں نے کہا کہ سابق بھارتی آرمی چیف کا تعریف کرنے پر شکریہ۔ انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع اور امن کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور اس کا مورال بلند ہے۔

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…