جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

قطری شہزادے کے خط اور نواز شریف کے بیانات میں کھلا تضاد ہے!!! سارا معاملہ بدل کر رکھ دیا گیا ہے

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما لیکس کیس کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ شریف خاندان کی جانب سے لندن میں خریدی جانے والی جائیداد کی ایک نئی وضاحت سامنے آنے پر زیادہ خوش نہیں جبکہ عدالت کا یہ موقف بھی سامنے آیا کہ فریقین اپنی پوری کوشش کررہے ہیں کہ عدالت عظمیٰ بالآخر پاناما گیٹ کیس کا فیصلہ کرنے کے لیے کمیشن قائم کردے۔سماعت کے دوران وزیراعظم نواز شریف کے بچوں کے وکیل اکرم شیخ کی جانب سے سابق قطری وزیر اعظم کا تصدیق شدہ خط پیش کیے جانے کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ ’اس دستاویز نے وزیر اعظم کے عوام کے سامنے دیے گئے موقف کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے‘۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سماعت کرنے والے بینچ کے رکن جسٹس کھوسہ نے کہا کہ ’یہ تو سب سنی سنائی باتیں ہیں‘۔جیسے ٹوپی میں سے خرگوش نکالا جاتا ہے ویسے ہی اکرم شیخ نے ایک دستاویز نکالی جس پر 5 نومبر 2016 کی تاریخ درج ہے، نجی اور بصیغہ راز کا لیبل لگا ہوا ہے جبکہ یہ بھی لکھا ہے کہ اسے کسی بھی فریق کے سامنے افشاء نہ کیا جائے ماسوائے پاکستانی عدلیہ کے فائدے کے لیے، یہ خط حماد بن جاسم بن جابر الثانی کے لیٹر ہیڈ پر لکھا ہوا ہے جنہوں نے 2007 سے 2013 تک قطر میں حکمرانی کی۔تاہم عدالت اس سے زیادہ متاثر نہیں ہوئی، جسٹس کھوسہ نے کہا کہ یہ دستاویز محض چند دنوں پہلے کی ہے نہ کہ 30 سال پرانی، ساتھ ہی انہوں نے اکرم شیخ سے استفسار کیا کہ وہ شخصیت جنہوں نے اس دستاویز پر دستخط کیے ہیں اگر انہیں جرح کے لیے عدالت طلب کرے تو کیا وہ پیش ہوں گے؟اکرم شیخ نے عدالت کے روبرو اس سوال کا جواب نہیں دیا تاہم میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق قطری وزیر اعظم اگر ضرورت پڑی تو عدالت میں بھی پیش ہوسکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…