اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں پی آئی اے پریمئر سروس کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات منظر عام پر۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں کہا گیا کہ ’’پی آئی اے کی پریمئر سروس بھی بری طرح خسارے کا شکار ہو گئی ہے، وزیر اعظم نے پریمئر سروس کو پی آئی اے کی ترقی کا گیٹ وے قرار دیا تھا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پریمئر سروس کے بارے میں بتایا گیا کہ سالانہ 1 ارب 20 کروڑ روپے کا خسارہ اب بھی ہوگا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بتایا گیا کہ پی آئی اے نے جو 5 طیارے لیز پر لئے ہیں اس سے بھی 2 ارب روپے سے زائد کا سالانہ نقصان ہوگا۔ خورشید شاہ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جو طیارے لیز پر لئے گئے ہیں ان کی حالت بھی دیکھ لیں کہ ان طیاروں میں اگلی سیٹوں پر بیٹھے ہوئے لوگوں کو لینڈنگ کے بعد جلدی نہ اترنے کا کہا جاتا ہے کہ کہیں طیارے کابیلنس خراب نہ ہو جائے، دنیا کے بہت سارے علاقے ایسے ہیں جن میں یہ لیز پر حاصل کئے جانیوالے طیارے جا ہی نہیں سکتے‘‘۔