اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت نے ایک بار پھراوقات دکھا دی ہے۔ ایل او سی پر جاری بھارتی فوج کی جارحیت کے بعد آبی جارحیت شروع کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے دریائے چناب کا پانی روک لیا ہے ۔ جس کے باعث مرالہ راوی لنک کینال اور لوئر چناب کینال کو پانی فراہمی بند ہو گئی ہے ۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب کا پانی بند کر دیا ہے ۔ پانی کی قلت سے مرالہ راوی لنک کینال کو پانی کی فراہمی بند ہو گئی ہے جبکہ تین ہفتے قبل کانکی بیراج سے نکلنے والی نہر لوئر چناب کینال کو بھی بند کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت تاحال آبی جارحیت پر کوئی نوٹس ابھی تک نہیں لیا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سےقبل بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 7نواجوان شہید ہو گئے ہیں ، جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی پر بھارت کی کئی چوکیوں تباہ ، کئی فوجی ہلاک جبکہ درجن سے زائد شدید زخمی ہوئے ہیں ۔