جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

’’پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ‘‘ کل پاکستان کی سول اور فوجی قیادت کیا اہم کام کرنے جارہی ہے؟

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) گوادر میں بین الاقوامی تجارتی بندر گاہ کی افتتاحی تقریب اتوار کو منعقد ہو گی جس میں چین اور پاکستان کے سول و فوجی قیادت شرکت کرے گی اس طرح گودار کو علاقائی تجارت و کامرس کا گڑھ بن جائے گا جو کہ چین کے بیلٹ و روڈ منصوبے کا اہم مقصد ہے والے چین اور پاکستان کی سول اور فوجی قیادت کی موجودگی میں 13نومبر ( اتوار) کو منعقد ہو گی ۔ پروگرام کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف مشرق وسطیٰ اور افریقہ کیلئے روانہ ہونے والے 44سے زائد کنٹینروں پر مشتمل چینی قافلے کو الوداع کہے گی ،گوادر پورٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ 300کنٹینروں پر سامان لادنے کا عمل ہفتے کو مکمل کر لیا جائے گا اور اگلے روز و ہ مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے مقام کیلئے بندر گاہ سے روانہ ہوں گے ، سی پیک کے تحت سرکاری تجارت شروع کرتے ہوئے کاشغر سے گوادر کی طرف جانیوالے پہلے چینی قافلے کے ٹرک ڈرائیوروں کا جنوب مغربی پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن ( ایف ڈبلیو او )کے حکام نے خیر مقدم کیا ،46بلین ڈالر لاگت کا چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) منصوبہ چین کے صدر شی جن پنگ کی طرف سے تجویز کئے جانیوالے ون بیلٹ و ن روڈ منصوبے کا پائلٹ پراجیکٹ ہے جس کا مقصد علاقائی رابطے ، مواصلات اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ سی پیک کے تحت گوادر بندرگاہ سے تجارت کا آغاز پاکستان اور پورے خطے کیلئے واضح ’’گیم چینجر ‘‘ ثابت ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…