شریف خاند ان کی کرپشن بے نقاب کرنے کےلئے یہ کام نہ کیاجائے ،اعتزازاحسن کاعدالت کومشورہ

7  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہاہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر سپریم کورٹ کو کمیشن نہیں بنانا چاہئیے تھا ۔اعتزازاحسن نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکی کمیشن نہ بنانےکی رائے اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پیش کیےگئے بل کی روشنی میں فیصلہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ بل پر تمام اپوزیشن کی جماعتیں متفق اورایک ساتھ ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کا پانامہ بل پر ساتھ نہ ہونے کا تاثر یکسر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ بل پر اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے دستخط ہیں۔ اپوزیشن کی تمام جماعتوں نےمشترکہ ٹی اوآرز بنائے ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ اپوزیشن کےبل کوسپریم کورٹ کی انکوائری میں بنیاد بناناچاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ بل پربحث کےلیےحکومت نےآج کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا ہے۔ پانامہ بل کا مستقبل حکومت کے ہاتھ میں ہے۔ حکومت پانامہ معاملے کی تحقیقات سےبھاگ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کو چاہئیے تھا کہ پانامہ کیس پر کمیشن بنانے کی بجائے خود فیصلہ کرے کیونکہ کمیشن بننے سے فیصلہ تاخیر کا شکار ہو گا اورانہوں نے کہاکہ اگرفوری فیصلہ نہ آیاتوحکومت ایک جرم میں ملوث ہونےکے بائوجود مدت پوری کرجائے گی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…