’’ایسا لگتا ہے آپ ہم سے کچھ چھپا رہے ہیں ‘‘ جسٹس عظمت سعید کھوسہ کے سوال پر نواز شریف کے وکیل نے کیا جواب دیا

7  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران شریف فیملی کے وکیل سلمان بٹ اور بینچ کے رکن آصف کھوسہ اور جسٹس عظمت سعید کے درمیان مکالمہ بھی ہوا، وکیل نے وزیراعظم کے بچوں کے جواب پڑ ھ کر سنائے تو جسٹس آصف کھوسہ نے استفسار کیا کہ کیا مریم نواز وزیراعظم کے زیر کفالت ہیں جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنے والد کے زیر کفالت نہیں اور دوہزار نو سے اپنے ٹیکس باقاعدگی سے ادا کررہی ہیں اور اس سے پہلے وہ بیرون ملک مقیم تھیں، مریم نواز نے آف شور کمپنیوں سے بھی فائندہ نہیں اٹھایا،وہ صرف ٹرسٹی ہیں اور لندن کی جائداد سے بھی ان کا کوئی تعلق نہیں، لندن جائدا د خریدنے کے لئے رقم بھی پاکستان سے نہیں بھجوائی گئی۔جسٹس عظمت سعید نے سوال کیا کہ یہ جائداد کب خریدی گئی،کیا عدالت سے کچھ چھپایا جارہا ہے، جس پر سلمان اسلم بٹ نے جواب دیا کہ ایسا کچھ بھی نہیں، حسن نواز اور حسین نواز کئی سال سے ملک سے باہر ہیں اور اپنا کاروبار کررہے ہیں، وزیراعظم نواز شریف کا بھی اس کاروبار سے کوئی تعلق نہیں۔جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ کیا جائداد کی دستاویزات مالکان کی تحویل میں ہیں؟ جبکہ جسٹس آصف کھوسہ کا کہنا تھا کہ رقم کی قانونی طور پر منتقلی کو بھی ثابت کرنا ہوگا۔جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ دستاویزات جمع نہ کرانے سے یہی مطلب ہے کہ کچھ چھپایا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…