پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

بڑی خبر سپریم کورٹ میں شریف خاندان کی سیاست کا فیصلہ!!

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک کی کسی عدالت نے شریف خاندان کیخلاف ازخود نوٹس لیا ہے اور شریف خاندان سے اربوں روپے کی مبینہ کرپشن پر جواب طلب کیا ہے ، شریف خاندان 1983ء سے مسلسل پاکستان کی سیاست میں اہم کردار کے طور پر منظر عام پر آرہے ہیں جبکہ ابتداء4 ہی سے ان پر کرپشن کے الزامات عائد کئے گئے ہیں یہ پہلا موقع ہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف اور ان کے خاندان کی مبینہ کرپشن کا نوٹس لیا ہے اور وضاحت طلب کی ہے نواز شریف اور ان کے خاندان کیخلاف ملک کی عدالتوں میں مختلف نوعیت کے سو سے زائد مقدمات زیرسماعت ہیں زیادہ تر مقدمات لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہیں تمام مقدمات میں قوم کا اربوں روپے پھنسے ہوئے ہیں شریف خاندان کے خلاف ٹیکس چوری ، گیس چوری بجلی چوری قرضوں کی معافی سرکار میں مداخلت وغیرہ نوعیت کے مقدمات قائم کئے گئے ہیں نیب میں نواز شریف کیخلاف کرپشن کے 14 مقدمات ہیں جو گزشتہ سترہ سالوں سے تحقیقات کے منتظر ہیں ان مقدمات کی انکوائری شروع بھی نہیں ہوسکی ہے آن لائن کو سیاسی ذرائع نے بتایا کہ موجودہ سپریم کورٹ کی طرف سے پانامہ لیکس کی تحقیقات شریف خاندان کی سیاست کیلئے بڑا دھچکا ثابت ہوسکتی ہے اور کرپشن ثابت ہونے پر سیاسی موت بھی واقعہ ہوسکتی ہے ملک کے اہم ماہر قانون اکرام خان نے بتایا کہ شریف خاندان کی پانامہ لیکس میں آف شور کمپنیوں کی موجودگی نواز شریف کی دیانت ، صداقت پر بڑا سوالیہ نشان چھوڑے گی سپریم کورٹ کے فیصلے سے نواز شریف کی سیاست کے مستقبل کا فیصلہ بھی سامنے آجائے گا اور یہ کہنا بجا ہے کہ نواز شریف کے مستقبل کی سیاست کا دارومدار عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر ہے اس لئے پوری قوم اس فیصلے کی شدت سے انتظار کررہی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…