منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سپریم کورٹ میں آج تک اتنا بڑا کام نہیں ہوا! ایک ہفتے میں کیا ہونے والا ہے؟ شیخ رشید کا دھماکے دار اعلان

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ سیاسی زندگی میں سپریم کورٹ نے پاناما لیکس سے بڑا کیس کبھی نہیں سنا ۔ نواز شریف پھنس گئے ہیں ان کا کیس بہت واضح ہے۔عمران خان ہمارا دوست اور بھائی ہے رہے گا۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ایسے ارکان کو بھی نااہل قرار دیا جنھوں نے غیرقانونی اراضیوں پر قبضہ کیا ۔ ایک رکن اسمبلی ایسے تھے جنہوں نے اپنے بیٹوں کو فنڈنگ کی ۔ ایک ایسے رکن کو بھی نااہل قرار دیا گیا جس کا ایک مسجد کے ساتھ مشترکہ بینک اکاؤنٹ تھا تاہم اس نے وہ اکاؤنٹ ظاہر نہیں کیا تھا۔ ایسی صورت حال میں نواز شریف کا کیس تو بہت واضح ہے، وہ پھنس گئے ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ میری زندگی میں سپریم کورٹ نے پاناما لیکس سے بڑا کیس کبھی نہیں سنا، پاکستان کے عوام سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ الیکشن کمیشن بھی سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہا ہے ، اب قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہوں گی اور امید ہے کہ سپریم کورٹ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کریگی تو فیصلہ ایک ہفتے مین ہی ہو جائے گاکیونکہ سپریم کورٹ کو چوروں کو سزا دینی ہے ۔ اگر بات کمیشن تک گئی تو ہم اپنے ٹی او آر دیں گے ۔ عوامی مسلم لیگ اوپن کورٹ کی حامی ہے اور اسی لیے اوپن کورٹ میں جانیکامشورہ دیا۔دھرنے اور جلسے میں شرکت کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان میرے جلسے میں نہیں آئے تو کوئی بات نہیں، عمران خان ہمارا دوست اور بھائی ہے، ہم عمران خان کے اتحادی ہیں اور اتحادی رہیں گے، ہم تولڑائی کے حق میں تھے تاہم لوگوں نے شدید تکلیف اٹھائی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب الیکشن کمیشن بھی سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…