وزیراعظم نے سرینڈر کرنے کا اعلان کردیا

1  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ پر مکمل اعتماد ہے ،وزیراعظم سپریم کورٹ کے سامنے سرینڈر کرتے ہیں، فیصلے کو من و عن تسلیم کریں گے، وزیر اعظم پانامہ لیکس معاملے کا جلد از جلد حل چاہتے ہیں، دھرنے ، قبضوں ، لاک ڈاؤن کا مقصد ذاتی اقتدار کاحصول ہوسکتا ہے ملکی ترقی کا نہیں جبکہ خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے کارکنوں کو مزید آزمائش میں نہ ڈالیں، تحمل کا مظاہرہ کریں، احتجاج کی کال واپس لیں اور عدالتی فیصلے کا انتظار کریں۔وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے آج سے چھ ماہ قبل عدالت عظمی کو اسی کمیشن کیلئے خط لکھا گیا اور اگر آج آج عدالت عظمی کمیشن بنا دیتی ہے تو یہ اسی خط کی تائید ہو گی۔ عدالت عظمی پر مکمل اعتماد ہے اور آئین ہمیں یہ بات سکھاتاہے اور لاگو بھی کرتا ہے کہ اس کے فیصلوں اور جج صاحبان کا احترام کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا مقام نہیں کہ عدالت کی سماعت پر بات کروں اور عدالت کا بے پناہ احترام کرتا ہوں ۔ سپریم کورٹ خواہ کمیشن بنائے یا کوئی اور راستہ اختیار کرے، تمام فیصلے قبول ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے عندیہ دیدیا ہے تو اب سڑکوں پرآنے کا کوئی جواز نہیں اور قوم کو احتجاجی سیاست سے نجات دیں۔ عدالت عظمی کے سامنے دونوں فریق کھڑے ہیں، سارے ڈرائی کلین ہو کر نکلیں گے، کوئی داغ دھبا لے کر نہیں نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ عدالت کی تجویز سے متعلق وزیراعظم سے ملنے کے بعد واپس آئے تو ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے جو کارروائی کی ہے
پچھلے چھ ماہ میں مختلف اوقات میں وزیراعظم نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ، سپریم کورٹ ملک کی بڑی عدالت ہے ہم سیاسی ورکرز اور اقتدار میں ہو نے کی حیثیت سے عدالت عظمیٰ کے سامنے سرنڈر کرتے ہیں ، عدالت نے کہا کہ پاکستان میں سیاست چلتی رہے گی لیکن ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم پاکستانی عوام کاساتھ دیں، حالات کا تقاضہ ہے کہ تمام فریقین عدالتی کارروائی پر بھرپو اعتماد کا اظہار کریں اور دوسرے طریقے ترک کردیں۔وزیر دفاع نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) عدالتی ریمارکس احترام کرتی ہے ، ہم بالکل عدالتی ہدایت پر اتفاق کرتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ انتشار اور دھرنے سیاست سے معاشی ترقی میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے ، لاک ڈاؤن ، قبضے ، مار دھاڑ بھی معاشی ترقی میں رکاوٹ ہے ۔انہوں نے آخر میں کہا کہ ہم عدالتی کارروائی کو 100فیصد تسلیم کرتے ہیں۔اس موقع پر سعد رفیق نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب عدالت کی طرف سے دیئے گئے وقت کے دوران وزیراعظم نوازشریف کے پاس گئے تو میاں نواز شریفنے عدالتی کارروائی پر فراخدلی اور خوشی کا اظہار کیا اور عدالتی کارروائی کو ویلکم کیا ، وزیراعظم نے کہا کہ معاملہ جلد ازجلد حل ہونا چاہیے ، عدالتی حکم کے مطابق چلیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ ہم عدالت کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ توقع کرتے ہیں کہ عدالت کی ہدایت کے بعد پی ٹی آئی اپنے احتجاج کی اپیل کو واپس لے لی گی اور اب عمران خان مہربانی فرما کر اپنے کارکنوں کو آزمائش میں نہ ڈالیں ، ماضی میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پی ٹی آئی کے جلسوں کیلئے تعاون کیا اور اب بھی تعاون کیا جائے گا ، ہم نہیں چاہتے کہ کسی سیاسی کارکن یا پولیس کاکوئی نقصان ہو۔کسی کو حراست میں رکھنا حکومت کا کوئی مقصد نہیں اب معاملے عدالت میں ہے دھر نوں اور احتجاج کو ختم کیا جائے اور لوگ اپنے گھروں کو واپس جائیں ۔اب بال عمران خان کے کورٹ میں ہے ، پی ٹی آئی کے فیصلے کے منتظر ہیں کہ وہ احتجاج کی کال واپس لے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…