بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

میں نے انٹرویو کیا دے دیا آپ تو مجھے گھیرنے کی کوشش کر رہی ہو!! شیخ رشید خاتون اینکر پر برہم ہوگئے‘ خاتون اینکر نے کیا سوال کیا تھا؟

datetime 27  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد خاتون اینکر پر برہم ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خاتون اینکر نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد سے سوال کیا کہ عمران خان تو اس بات سے انکار کرتے آئے ہیں کہ جو مذہبی جماعتیں ہیں یا وہ جماعتیں جن کے بارے میں کالعدم ہونے کا کہا جاتا ہے انہیں دھرنے میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تو کیا ان جماعتوں کو آپ نے دھرنے میں شرکت کی دعوت دی ہے؟ آپ اس ضمن میں سرگرم عمل بھی ہیں۔ شیخ رشید نے خاتون اینکر کے سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے بالکل بھی دعوت نہیں دی سمیع الحق صاحب کو۔ میں نے کبھی انہیں انوائٹ نہیں کیا ۔ یہ سب عمران خان کا فیصلہ ہے۔ اگر عمران خان چاہے کہ دفاع پاکستان کونسل اس میں شامل ہو تو وہ ایک شارٹ نوٹس پر ہو سکتی ہے لیکن عمران خان نے بھی کہا ہے کہ نہیں، انہیں شامل نہیں کرنا۔ شیخ رشید نے خاتون اینکر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ بار بار مجھے یہ کہہ رہی ہیں کہ ان لوگوں کو میں نے دعوت دی ہے۔ میں نے آپ کو انٹرویو کیا دے دیا، آپ تو مجھے گھیرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔


Sheikh Rasheed Got Angry On Anchor by aman57

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…