اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیئرمین نیب کو رضاکارانہ واپسی کے اختیارات استعمال کرنے سے روک دیا ہے اور دس سالوں میں رضاکارانہ رقوم واپس کرنیوالوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ پیر کو نیب میں غیرقانونی تقرریوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس پرچیف جسٹس انورظہیرجمالی نے ریمارکس دئیے کہ نیب وہ کررہاہے جوعدالت بھی کرنے کی مجاز نہیں ٗایک کپ کافی پیو ،سارے معاملے سیٹ اور اپنی نوکری پر واپس جاؤ ، نیب میں جاؤ مک مکا کرلو۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دئیے کہ نیب بازار میں کھڑا آوازیں دے رہا ہے ٗکرپشن کر لو پھر رضاکارانہ واپسی کرالو۔جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ نیب اس میں سے 25فیصد لے لیتا ہے ٗ پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ ایسی بات نہیں ، پلی بارگین یا رضاکارانہ واپسی میں نیب کو25فیصد نہیں آتا۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ایف آئی اے کے پاس کیس جائے تو رضاکارانہ واپسی نہیں ٗاگر کیس نیب میں جائے تو رضاکارانہ واپسی ہے ، یہ امتیازی رویہ کیوں؟ جن کی نیب تفتیش کررہی ہے ان کی ترقیاں ہورہی ہیں ۔جسٹس امیر ہانی نے کہا کہ رضاکارانہ واپسی کرنے والے اراکین پارلیمنٹ اور انتہائی اعلیٰ عہدوں پر فائز لوگ بھی ہیں ۔چیف جسٹس نے کہاکہ رضاکارانہ واپسی کا قانون بناتے وقت شرم نہیں آئی ٗ یہ قانون کس نے بنایا؟ باہر ممالک کے لوگ اس قانون پر ہنستے ہیں کہ ایسے قوانین سے ملک چلایا جارہاہے ۔جسٹس عظمت سعید نے کہاکہ سپریم کورٹ نے اس قانون میں مناسب ترمیم کا کہا تاہم غیر مناسب ترامیم کردی گئیں۔جسٹس امیرہانی مسلم نے ریمارکس دئیے ہیں کہ تقرریوں کے حوالے سے چیئرمین نیب کا اختیار تو ملک کے چیف ایگزیکٹو سے بھی زیادہ ہے ٗ2002 کے بعد سے نیب میں تقرریاں اورترقیاں کیسے ہوئیں ؟نیب کے وکیل نے کہا کہ تقرریاں اور ترقیاں قواعد کے مطابق ہوئیں ۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ نیب کاقواعد پرعمل درآمد حیران کن ہے ٗ ایک انجینئر کوڈی جی لگایاہواہے ۔عدالت نے ڈی جی نیب آگاہی مہم عالیہ رشید، میجر ریٹائرڈ برہان ،ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد، ڈی جی نیب کے پی میجر طارق اور ڈی جی نیب کوئٹہ کو نوٹسز جاری کردئیے۔عدالت نے اسکواڈرن لیڈر ریٹائرڈطارق ندیم کی ترقیوں کے خلاف درخواستوں پر بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت7نومبر تک ملتوی کردی۔
کرپشن کا پیسہ واپس کرکے ’’صاف ‘‘ہونیوالی بڑی شخصیات پھنس گئیں،سپریم کورٹ نے حکم جاری کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جہانگیری کی جعلی ڈگری
-
عمران خان کو بڑا دھچکا، پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی
-
سعودی عرب کےاقامہ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا
-
مجھے بچپن میں کئی سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا، معروف اداکار عدیل ہاشمی کا انکشاف
-
معروف اداکار نے خودکشی کرلی
-
خوشخبری !ملازمین کے لیے بھاری الاؤنس منظور
-
سونے کا بھاؤ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
-
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
-
سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف
-
پنجاب بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری
-
نامناسب اشارے کی ویڈیو وائرل: ہسپتال نے ڈاکٹر کو ملازمت سے برطرف کردیا
-
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا، قبضے واپس
-
انٹرپول نے زلفی بخاری کیخلاف پاکستانی درخواست مسترد کر دی
-
اسلام آباد ڈاگ سینٹر سے 60 کتے چوری















































