منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

آج وہی حالات ہیں جو 1999 ء میں تھے، اس بار فلائٹ جدہ کی نہیں ہوگی بلکہ ۔۔۔سینئر تجزیہ نگار کا سنسنی خیز دعویٰ

datetime 13  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار و سینئر صحافی نے سنسنی خیز انکشافات کر دیئے، تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار شاہین صہبائی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ 12 اکتوبر 1999 ء سے کچھ نہیں سیکھا گیا۔ شاہین صہبائی نے کہا کہ 17 سال گزر گئے لیکن آج بھی صورتحال وہی کی وہی ہے۔ سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ بالکل وہی صورتحال ہے جو ماضی میں تھی۔ حکومت غلطیوں پر غلطیاں کئے جا رہی ہے۔ شاہین صہبائی نے کہا کہ 1999 ء میں 12 اکتوبر کو نواز شریف نے خود ہی اپنے اوپر حملہ کر لیا تھا۔ آج بھی یہی لگتا ہے کہ نواز شریف نے کسی بم کو لات مار دی ہے اور کوئی وقت جا رہا ہے کہ وہ بم پھٹ جائے۔ شاہین صہبائی نے کہا کہ وہ بم پھٹ گیا تو کوئی نہیں جانتا کہ کیا صوتحال ہوگی لیکن معاملات انتہائی پریشان کن ہیں۔ ملک جتنا عدم توازن کا شکار ہے اتنا کبھی بھی نہیں تھا۔ شاہین صہبائی نے دعویٰ کیا کہ 12 اکتوبر 1999 ء کو جو پہلے ہوا تھا کہ ان سب کو فلائٹ میں بٹھا کر جدہ بھیج دیا گیا تھا، اب ایسا لگتا ہے کہ جدہ کی فلائٹ نہیں چلے گی البتہ فلائٹ کہیں اور جائے گی۔

دوسری جانب نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی نے کہا کہ تین سالوں میں آرمی لیڈرشپ اور سول لیڈر شپ کی اتنی تلخ میٹنگ کبھی نہیں ہوئی۔ سینئر صحافی صابر شاکر نے انکشاف کیا کہ ملٹری لیڈر شپ کی جانب سے نواز شریف حکومت کو شٹ اپ کال دی گئی ہے۔ صابر شاکر نے کہا کہ ملٹری لیڈر شپ نے حکومت کو واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ یہ جو بیہودہ پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے اسے بند کرو۔ انڈیا کے ساتھ آپ کا پیار محبت ہے، اسے بڑھائیں ضرور لیکن قومی مفادات کے دائرے میں رہ کر۔ صابر شاکر نے کہا کہ نواز شریف کو یہ بھی کہا گیا کہ آخر آپ چاہتے کیا ہیں؟ انڈیا میں آپ کا کونسا خزانہ چھپا ہوا ہے جو آپ نکالنا چاہتے ہیں؟آپ بار بار یہ کیوں کہتے ہیں کہ ملٹری لیڈر شپ ہر کام میں رکاوٹ ہے؟ آپ کہنا چاہتے ہیں کہ ہر کام میں پاکستان کے قومی سلامتی کے ادارے رکاوٹ ہیں؟صابر شاکر نے کہا کہ فوجی قیادت کی نے نواز شریف سے یہ بھی کہا کہ ان تمام باتوں کا مطلب یہ ہواکہ آپ کچھ اور کرنا چاہتے ہیں اور ہمارا ایجنڈا کوئی اور ہے؟ صابر شاکر نے کہا کہ حکومت اور نواز شریف اس بارے میں موقف اختیار کر رہے ہیں کہ حساس اداروں نے رمضان شوگر ملز کے خلاف بڑی خبریں لگوائی ہیں۔ سینئر صحافی نے دعویٰ کیا کہ (ن) لیگ مرنے اور مارنے کی پوزیشن میں ہے اور للکار کر کہہ رہی ہے کہ آپ میں ہمت ہے تو آپ بھی آ جائیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…