اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اینکرپرسن اورسینئرکالم نویس جاوید چوہدری نے اپنے ایک تجزئے میں کہاہے کہ بھارت میں ایک انتہاپسند تنظیم نے پاکستان دشمنی میں وزیراعظم نوازشریف کے سرکی قیمت ایک کروڑلگادی ہے ۔جاوید چوہدری نے کہاہے کہ بھارت میں ہونے والاپٹھان کوٹ کاحملہ ہویااڑی سیکٹرکا،ابھی تک بھارت پاکستان پرالزامات کے علاوہ کوئی ٹھوس ثبوت نہیں پیش کرسکا۔انہوں نے کہاکہ پٹھان کوٹ کے حملے میںپانچ افراد نے ان کے ایک اہم فوجی اڈے پرتین دن تک تباہی مچاتے رہے اوربھارتی فوج کے کرنل رینک کے افسرمارے گئے اوربھار ت نے بغیرکسی ثبوت کے الزام لگادیاکہ ان افرادکاتعلق پاکستان سے تھاجبکہ اڑی میں بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹرزپرحملہ بقول بھارت کے چارافراد نے کیااوران کی آرمی کوبھاری نقصان پہنچادیابھارت نے پھرالزام پاکستان پرلگادیا۔جاوید چوہدری کاکہناتھاکہ ایک طرف بھارت پاکستان کوجنگ کی دھمکیاں دےرہاہے اوردوسری طرف پانچ یاچارافراد جاکران کی فوج کوبھاری نقصان پہنچارہے ہیں اوروہ الزام بھی پاکستان پرلگادیتے ہیں ۔جاوید چوہدری کاکہناتھاکہ بقول بھارت کے وہ پاکستان سے آئے تھے توپہلے ان افرادکوتوپکڑاجائے جوبھارتی فوج کابڑانقصان کرچکے ہیں ۔انہوں نے اپنے تجزئے میں کہاکہ بھارت میں مائیں چالیس سال سے اپنے بچوں کومولانا اظہراورحافظ سعید کانام لے کرڈراتی ہیں توکیاان حالات میں کوئی بھارتی اتنی ہمت کیسے کرسکتاہے کہ وہ بھارت سے پاکستان آئے اورہمارے سربراہ مملکت کاسرکاٹ لے ۔ان کاکہناتھاکہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں قومی سطح پراختلافات ضرورہیں ،عمران خان نوازشریف پرالزامات لگارہے ہیں اورنوازشریف پیپلزپارٹی پرتنقید کررہے ہیں لیکن بھارت کویہ سمجھناہوگاکہ قومی مفاد میں ہم پاکستانی ایک ہیں ،قومی مفادمیں ہمارے اختلافات نہیں ہوتے اوراگربھارت نے ایسی کوشش کی توہماری قوم ایسی ہے کہ جوجنگ لڑنابھی جانتی ہے اوراپنے وزیراعظم سمیت دیگراہم عہدوں پرفائزافرادکوحفاظت کرنابھی جانتی ہے ۔جاوید چوہدری کاکہناتھاکہ بھارت کس سوچ میں ہے وہ تواپنی ڈیڑھ ارب کی آبادی کوڈراکرسمجھ رہاہے کہ پاکستان کوبھی ڈرادھمکالے گاتویہ بھارت کی بھول ہے ۔پاکستانی ایک قوم ہیں اوران کودوستی بھی نبھاناآتی ہے اوردشمن کامقابلہ بھی کرناآتاہے اس لئے بھارتیوں کوپاکستان کے بارے میں سوچ سمجھ کربات کرنی چاہئے ۔
بھارت میں مائیں بچوں کوکن شخصیات کانام لیکرڈراتی ہیں ؟انڈیا ابھی تک پٹھان کوٹ اوراڑی حملے کے ملزمان کوکیوں نہیں پکڑسکا؟جاوید چوہدری کے انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
’بیوی، بچے بضد تھے کہ مری دیکھنا ہے‘: وین حادثے میں پانچ بچوں، اہلیہ اور والدہ کو کھونے والے ملتان ک...
-
حکومت کا سرکاری ملازمین کو ایڈہاک ریلیف ضم کر کے نیا پے سکیل جاری کرنے کا فیصلہ
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن سے متعلق بڑا فیصلہ
-
حکومت کا تنخواہ دار طبقے کے 4 سلیبس پر ٹیکس میں کمی اور سرچارج ختم کرنے کا اعلان
-
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری
-
پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو اہم سہولت فراہم کر دی
-
یکم محرم الحرام اور یوم عاشور کب ہوگا؟ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کردی
-
یکم جولائی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کو کتنی رقم ملے گی؟ بڑی خوشخبری آگئی
-
آم کھانے کے بعد ایک ہی خاندان کی دوسری لڑکی بھی دم توڑ گئی، واقعے کی تحقیقات جاری
-
پاکستان ، قرعہ اندازی میں کروڑ پتی بننے والے خوش نصیبوں کا اعلان
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی



















































