اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم پر پابندی کا فیصلہ آج ہوگا۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی لگانے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی تھی جس کی سماعت آج ہوگی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی لگانے کے لیے درخواست دائر کی گئی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین نے پاکستان مخالف نعرے لگا کر غداری کی لہذا پاکستان کے خلاف نعرے بازی پر ایم کیو ایم پر پابندی عائد کی جائے اور ایم کیو ایم کے تمام ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی سمیت سنیٹرز کو بھی نااہل کیا جائے۔
الیکشن کمیشن میں درخواست سردار محمد اقبال ہزاروی نے دائر کی جب کہ الیکشن کمیشن آج سے ایم کیو ایم پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت شروع کرے گا۔واضح رہے کہ 22 اگست کو کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیو ایم کے بانی کے پاکستان مخالف نعروں کے بعد ملک بھر میں متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی لگانے کا مطالبہ زورپکڑتا جارہا ہے جب کہ قومی اسمبلی میں متحدہ کے بانی کے بیان کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی جس کی حمایت ایم کیوایم کے ارکان نے بھی کی ۔
ایم کیو ایم پر پابندی ۔۔ بڑی خبر آ گئی
5
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں