اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان سے بڑی خبر آ گئی ۔ تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس قاضی فائز نے مردم شماری کیس کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر مردم شماری نہ کی گئی تو ہمیں 2018 ء کے اگلے انتخابات ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے۔ جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ مردم شماری نہ کروانا حکومتی نا اہلی ہے، فوج کے بغیر مردم شماری نہیں ہو سکتی اور پورے ملک میں مردم شماری کیلئے فوج کو تعینات کرنا بھی ایک الگ بحث ہے۔ جسٹس قاضی فائز نے سماعت کے دوران حکومت کو حکم جاری کیا کہ وہ مردم شماری کیلئے ہنگامی طور لائحہ عمل تیار کرے۔ اگر مردم شماری نہ ہوئی تو انتخابات کیسے ہوں گے؟ ان حالات میں انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے۔