اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم کے تمام دفاتر ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ حکام کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں یہ ہنگامی فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق ایم کیو ایم کے ہر قسم کے دفاتر، سکولوں، ہسپتالوں، قبضے کی زمینوں اور دیگر تمام جگہوں پر موجود دفاتر کو تین دن میں جڑ سے ختم کر دینے کا حکم دے دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں فائنل احکامات جاری ہو چکے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اعلیٰ سطح پر ایم کیو ایم کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جو دفاتر ختم کرنے میں مزاحمت کریں گے یا دفتر ختم نہیں کرنے دیں گے ان دفاتر کو مسمار کر دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اس بات کے بھی قوی امکانات ہیں کہ ایم کیو ایم پر پابندی عائد کر دی جائے اور ایم کیو ایم کے تمام دفاتر ختم کرنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہو سکتی ہے۔